اہلیہ کے بھارتی ڈرامے دیکھنے پر غصے میں ٹی وی توڑ ڈالا تھا: شاہد آفریدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان و سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ اہلیہ کی جانب سے بھارتی ڈرامے دیکھنے پر غصے میں ٹی وی توڑ ڈالا تھا۔آفریدی نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ بھارتی ڈرامے دیکھا کرتی تھیں اور انہیں یہ بات پسند نہیں تھی تاہم انہوں نے اہلیہ کو اس شرط پر اجازت دی تھی کہ وہ اکیلے میں بھارتی ڈرامے دیکھ سکتی ہیں مگر بچوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک مرتبہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بھارتی ڈرامہ دیکھتے ہوئے ساتھ ساتھ ہندوﺅں کی آرتی کی رسم کرتے دیکھا، یہ دیکھ کر مجھے بہت زیادہ غصہ آیا اور میں نے ہاتھ مار کر ٹی وی توڑ ڈالا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...