ڈی آئی جی ریلوے نے مسافر کا علاج نہ کرانے غفلت پر 8 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور( سٹاف رپورٹر ) ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے علامہ اقبال ایکسپریس میں ملنے والے نیم بے ہوش شخص کا علاج کیوں نہیں کروایا،تحقیقات کرنے کی بجائے اسے لاوارث کیوں چھوڑ دیا ، پاکستان ریلویز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شارق جمال خان نے ڈیوٹی سے مجرمانہ غفلت برتنے پر ڈیپارٹمنٹ کے آٹھ اہلکاروں پر مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق جہانیاں ضلع خانیوال کے رہائشی محمداشفاق کو کراچی سے سیالکوٹ آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس میںرحیم ریاخاں کے مقام پر نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے سٹیشن ماسٹر کو اطلاع دینے اور اس کا علاج معالجہ کروانے کے بجائے اُ س کو کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس میں اُسی حالت میں بیٹھا دیا اوراس دوران محمد اشفاق کا موبائل فون اور دیگر سامان بھی چوری ہو گیا۔ تین دن بعد یہ شخص خود اپنے گھر پہنچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن