سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے مزید 35 ارب 61 کروڑ ڈوب گئے

May 27, 2017

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر جاری مندی پر 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کمی پر 2 بالائی حدود برقرار نہ رکھ کر 52636.87 کی نچلی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاروں کے 35 ارب 61 کروڑ روپے مزید ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں اسٹیل‘ کمیونیکیشن‘سیمنٹ سیکٹرز کے حصص کی زائد خریداری کے اثرات پر100 انڈیکس 271.94پوائنٹس اضافہ پر 52908.81 کی بلند ترین حد تجاوز کرچکا تھا۔ بعدازاں دوپہر کے اوقات میں عائشہ اسٹیل ملز‘ ٹی آر جی پاک‘ پاورسیمنٹ ‘ اینگرو پولیمر سمیت بیشتر حصص کی فروخت میں دبائو کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹی آر جی پاک‘ دیوان موٹرز سمیت بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدو فروخت کرکے اسے اگلے ہفتے کی تیزی پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میںمارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کمی پر 52636.87 کی نچلی حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حص کادائرہ کار 401 کمپنیوں تک رہا جس میں 189 کمپنیوں میںا ضافہ‘ 208کمپنیوں میں کمی اور 4کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 104 کھرب 45ارب 23کروڑ 24لاکھ 14ہزار455 روپے کی کمی پر 104کھرب 9ارب 61کروڑ 31لاکھ 40ہزار27روپے ہو گئی۔ گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 3کروڑ 28لاکھ 86ہزار220 حصص سے زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 43کروڑ 17لاکھ 73ہزار260 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں