راولپنڈی میںجاری ترقیاتی سکیمیوں کو جلد پاےہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ملک ابرار احمد

راولپنڈی(نےوز رپورٹر )رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میںجاری ترقیاتی سکیمیوں کوسیکٹر وائز جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ان سکیمیں کے مکمل ہونے کے بعد عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ میں 9 ڈسپنسریز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جو کہ 30 جون تک مکمل ہوجائیں گی جس سے عوام کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلزاور واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں پرجاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میںضلعی رابط کمیٹی کے اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل ، ایم پی ایز چوہدری سرفراز افضل ، افتخار احمد وارثی ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،شوکت عزیز بھٹی ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، ای ڈی او فنانس راﺅ عاطف ، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ صائمہ غفورسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں 9 ڈگری کالج تعمیر کیے جارہے ہیں جو کہ آئندہ مالی سال میں مکمل ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیز ون میں جاری سڑکوں او ر گلیوں کی تعمیرات کا کام جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہا کہ آئندہ مالی سال میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہریونین کونسل میں طلباو طالبات کے لیے الگ الگ سکولز قائم کیے جائیں گے جس پر فوری عمل درآمد ہوچکا ہے تاکہ دیہات کے لوگوں کو اپنے بچوں کے لیے حصول تعلیم کے لیے دور دارز علاقوں میں نہ جانا پڑیں ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد وارثی نے کہا کہ وزیر اعلی نے چنگا بنگیال گوجر خان میں کالج کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ یونین کونسل تھاتی کی پلیوں کا کا م جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف بہت جلد دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں تمام انتظامات جلد مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایس ای روڈز کو ہدایت کی روڈ کی تعمیرات کا جلد کام مکمل کیا جائے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہا کہ اسلام پورہ جبر میں ڈسپنسری کا کام جاری ہے تاکہ دیہات میں بسنے والے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت اورتعلیم ساتھ ساتھ دیہات کو شہر سے منسلک کرنے کے لیے سٹرکوں کا جال بچھارہی ہے تاکہ گاﺅں کے رہنے والے لوگوں کے لیے شہروں تک رسائی کو آسان بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن