راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جمعتہ المبارک کے روز چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک رےاض حسین نے فیز 2 بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی میں ایک خوبصورت جامع مسجد کا افتتاح کر دیا۔اس سادہ لیکن پروقار افتتاحی تقریب میں بحریہ ٹاﺅن کی انتظامیہ اور جڑواں شہروں کی معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اسموقع پر بحریہ ٹاﺅن کی کامےابی اور پاکستان کی خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب سے اپنے خطاب میںچیئرمین بحریہ ٹاﺅن کا کہناتھا کہ’میں اللہ تعالیٰ کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے گھر کی تعمیر کیلئے ہمارا انتخاب کیا۔ اپنے گھر کی تعمیر کےلئے وسائل کا بندوبست بھی اللہ تعالیٰ خود کرتے ہیں۔ اس عظیم کام کےلئے جس ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے، وہ صرف میرے اور بحریہ ٹاﺅن کی طرح اس رحمت کےلئے شکرگزار ہو سکتے ہیں‘۔یہ مرکزی ایئر کنڈیشنڈسیکٹر مسجد ، 3000نمازیوں کی گنجائش جس میں 400 خواتین نمازیوں کا علیحدہ حصہ شامل ہے کےساتھ بحریہ ٹاﺅن فیز 1-6 کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے۔ یہ مسجد اسلامی تعمیری رواےات اور عصرِحاضر کی تمام ضروریات بشمو ل پارکنگ ایریا، واش رومز اورو ضوخانہ کو ملحوظِ خاطر رکھ کر تعمیر کی گئی ہے۔عہد ساز مساجد کی تعمیر بحریہ ٹاﺅن کی رواےت ہے۔ 70,000 نمازیوں کی گنجائش کیساتھ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہوردنےا کی ساتویں اور25,000کی اندرونی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔اسی طرح گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن کراچی 800,000 نمازیوں کی گنجائش کےساتھ دنےا کی تیسری پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ ےہ فقیدالمثال مسجد تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور اس کا افتتاح2017 میںہی کر دیا جائے گا۔
’مسجد اللہ کا گھر ہے اور وہی اس کی تعمیر کا بندوبست کرتا ہے: ملک رےاض حسین
May 27, 2017