مزدوروں اورکسانوں کی آوازبزورطاقت دبانا ریاستی دہشتگردی ہے،شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواداورسیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے کہاکہ حقوق مانگنے پرمزدوروں او رکبھی کسانوں پر ریاستی اداروں کی دہشتگردی قابل مذمت اور شرمناک ہے بجلی کے بلوں میں سبسڈی اور پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی رقم 30ارب روپے کیادائیگی کی بجائے پرامن اندازمیںاپنے حقوق کےلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پربدترین تشدد اورگرفتاریاں کرکے شاہی خاندان نے اپنے لئے پہلے سے موجود مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔ کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرے پراسلام آباد پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی بدترین شیلنگ،گرفتاریوں اورلاٹھی چارج پر اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہاکہ بے روزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بدامنی پرقابوپانے کی بجائے شاہی خاندان ملکی دولت لوٹ کراپنے محلات اور بزنس امپائرکھڑے کررہا ہے دنیا بھرکے اداروں نے حکمرانوں کوبے نقاب کردیا ہے بے روزگاری اور حقوق کےلئے مزدوراسلام آباد کے ایوانوں سے کود کرخودکشی کررہے ہیں لیکن حکومت اپنی عیاشیوں میں مگن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...