کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہین ایئر انٹر نیشنل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہین ایئر اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس کی ادائیگیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں اور دونوں اداروں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ شاہین ایئر انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے فلائٹ آپریشنز اور فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہیں۔ شاہین ایئر قانون کی مکمل طور پر پاسداری کرنے والا کارپوریٹ ادارہ ہے اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔شاہین ایئر ہر ماہ باقاعدگی سے ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرواتا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر بقایا رقم کی بھی ادائیگی کرنے کے لئے کوشاں ہے۔