لاہور(نمائندہ سپورٹس) لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باو¿لر وقار یونس نے لارڈز سٹیڈیم میں 5 منٹ قبل گھنٹیاںبجائیں۔ ”ہوم آف کرکٹ“ میں گھنٹی بجانا 2007ءکے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے۔ یہ گھنٹی لارڈز پویلین میں واقع باولرز بارز کے باہر واقع ہے۔وقار یونس پاکستان کے بہترین اور لیجنڈ باولرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے وسیم اکرم کے ساتھ مل کر طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔ وہ اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز پر بی بی سی ٹیسٹ میچ سپیشل کیلئے کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 262 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 416 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 1992ءمیں انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچوں میں کل 17 وکٹیں اور 91 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر وہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔