پشاور(آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اوورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائرپورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکہ جا رہی تھیں اور ان کے پاس اوورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ)نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں باچا خان ائرپورٹ پر جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔
پرویز خٹک/اہلیہ
پشاور : پرویز خٹک کی اہلیہ کو سفری دستاویزات نہ ہونے پر جہاز سے اُتار د یا گیا
May 27, 2018