آئی ایس آئی کارکردگی میں ”را“ سے بہت آگے کلبھوشن کی تعیناتی بدترین غلطی تھی: دولت‘میرے خلاف کارروائی سے لگے گا بھارتی ایماءپر ہورہی ہے: اسد درانی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کلبھوشن یادیو کی تعیناتی بدترین غلطی تھی، کسی سینئر افسر کو کیسے کھلے عام بلوچستان یا چمن بھیج سکتے ہیں ؟۔سپائی کرانیکلز نامی کتاب میں سابق را چیف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا آج تک آئی ایس آئی کے کسی ایجنٹ نے اپنی وفا داری نہیں بدلی، کلبھوشن یادیو کی تعیناتی بھارتی ایجنسی کی بدترین غلطی ہے، آپ اپنی بحریہ کے کسی سینئر افسر کو کیسے کھل عام بلوچستان یا چمن بھیج سکتے ہیں ؟ کلبھوشن کے معاملے میں آئی ایس آئی کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے جاسوس کو فوراً ٹی وی کے سامنے پیش کر دیا۔سابق را چیف امرجیت سنگھ دولت نے کتاب میں مزید کہا بھارت میں کچھ بھی ہو جائے الزام آئی ایس آئی پر ڈال دیا جاتا ہے، کارکردگی کے حوالے سے آئی ایس آئی را سے بہت آگے ہے، دنیا بھر کی تمام خفیہ ایجنسیوں میں سے آئی ایس آئی سب سے دلچسپ ایجنسی ہے، میں نے کہا تھا اگر میں آئی ایس آئی کا سربراہ بن جاو¿ں تو مجھے بے حد خوشی ہو گی۔سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ کارگل جنگ جنرل مشرف کا جنون تھا، مکتی باہنی کا قیام اور سقوط ڈھاکہ ”را“ کی اہم کامیابیاں ہیں، آئی ایس آئی کشمیر میں تحریک آزادی کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پائی، نواز شریف کو کارگل آپریشن سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔اسد درانی نے مزید کہا پاکستانی وزیر اعظم آئی ایس آئی پر بھروسہ نہیں کرتے، ملکی سلامتی کے اہم معاملات پر آئی ایس آئی خود فیصلے کرتی ہے، حافظ سعید کے خلاف عدالتی کارروائی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، الزام لگے گا کہ اسد درانی کے خلاف کارروائی بھارتی ایما پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں سویت یونین کی شکست کو آئی ایس آئی کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔
اے ایس دولت

ای پیپر دی نیشن