آشیانہ اقبال سکینڈل: اسرار سعید، عارف مجید کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں: ہائیکورٹ

May 27, 2018

لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث دو ملزموں کی ضماتیں منطور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ملزم اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے نام ای سی ایل میں رہیں گے۔ عدالت نے ملزم اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ دونوں ملزموں کے رہائی سے قبل نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں جبکہ اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں۔ تحریری فیصلے میں دونوں ملزموں کو 10، 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری فیصلہ 2صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلہ

مزیدخبریں