بھارتی وزارت داخلہ میں ویمن سیفٹی ڈویژن قائم

دہلی (سنہوا) خواتین کے ایشوز محدود وقت میں حل کرنے کیلئے بھارتی وزارت داخلہ میں ویمن سیفٹی ڈویژن قائم کر دیا گیا۔ ریپ مقدمات میں مذکورہ ڈویژن انتظامی اقدامات تیز کرنے، تفتیش، پراسیکیوشن، متاثرہ خواتین کی بحالی اور سوسائٹی میں اضافی تبدیلی پر توجہ دیگا اور خواتین کے تحفظ کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کوارڈی نیشن کریگا۔ بھارت میں خواتین پر جنسی حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں میں اس سلسلے میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...