وفاق نے ہر سال کم رقم دی‘ وعدے پورے نہیں کیے: وزیراعلیٰ سندھ

May 27, 2018

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قائداعظم محمد علی جناح، ذوالفقار علی شاہ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے بتائے ہوئے راستے پرگامزن ہیں،وفاق نے ہرسال کم رقم فراہم کی،وعدے پورے نہیں کیے۔سندھ حکومت نے قیام امن کیلیے بہت کام کیااوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ ہم نے کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرائی اورکراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال کرکے کراچی سے خوف اوردہشت گردی کاخاتمہ کردیا اب تو کراچی میں رات کو بھی لوگ گھومتے ہیں، لیکن اسٹریٹ کرائم پرابھی کام کرنا ہے۔ ادوایات کی خریداری 4ارب سے بڑھاکر10ارب کردی ہے، ایس آئی یوٹی،این ائی سی وی ڈی میں پورے ملک سے مریض ہوتے ہیں، ایس آئی یو ٹی کیلئے 2013 میں صرف 2 ارب روپے رقم مختص تھے لیکن رواں سال ایس آئی یو ٹی کو ساڑھے 5 ارب روپے دیں گے، ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے بتاتے ہوئے کہ ایس آئی یو ٹی سندھ میں پچاس فیصد سے زیادہ تعداد سندھ کے باہر کے مریضوں کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ٹھٹھہ ڈبل وے پچاس کلومیٹر کا روڈ تعمیر کیا،دریائے سندھ پر وفاقی حکومت پل بناتی ہے لیکن سندھ میں دریائے سندھ پر صوبائی حکومت نے پلیں بنائی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 947 میگاواٹ کے منصوبے کا م کررہے ہیں۔

مزیدخبریں