افغان قومی سلامتی مشیر آج پاکستان آئیں گے

May 27, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان قومی سلامتی مشیرحنیف اتمر آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان صدارتی محل کے مطابق افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی ہے۔ افغان صدارتی محل نے قومی مشیر سلامتی حنیف اتمر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ حنیف اتمر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں