وزارت داخلہ نے شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی شروع کردی

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کاروائی شروع کر دی،سابق مشیر ہوابازی کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،شجاعت عظیم پر پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن میں اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کوائف اکٹھے کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں ایوی ایشن ڈویژن سے مدد لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔ عدالت کی طرف سے پی آئی اے کے نقصان کی تحقیقات نیب یا ایف آئی اے سے کروائی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...