قصور، جھنگ، چیچہ وطنی(نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 3کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور کے نواحی علاقہ لاکھو بریار میں شیر علی کا 8 سالہ بیٹا علی رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزم اسے ورغلا کر لے گیا اور زیادتی کانشانہ بنا دیا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ جھنگ 8 سالہ عدنان کو ملزم منور علی نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ چیچہ وطنی 7 سالہ بیٹا سمیر گلی میں کھیل رہا تھا کہ گائوں کے اوباش سلمان نے ساتھی کے ہمراہ اس سے زیادتی کی۔