روم (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب اطالوی وزیراعظم گوئسپ کونٹے نے مثال قائم کر دی۔ ٹیکسی میں سفر کرکے صدر سے ملاقات کیلئے دفتر پہنچے۔ وزیراعظم کونٹے عام آدمی کی طرح بغیر پروٹوکول گاڑی سے باہر نکلے، کرایہ دیا اور چل دئیے۔ وہاں موجود پولیس نے انہیں سلیوٹ کیا۔