فیروزوالہ (نامہ نگار) خان پور نہر اور کینال پارک نہر میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ایک کی نعش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری۔ بتایا گیا ہے شاہدرہ کی آبادی فرخ آباد کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذیشان بٹ اپنے دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کے باعث خان پور نہر پر نہانے گیا۔ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے نعش کی تلاش شروع کر دی۔ رات گئے تک نعش نہ مل سکی۔ دریں اثاء لاہور روڈ پر ہی واقع کینال پارک نہر میں بھی نہاتے ہوئے محنت کش محمد اسلم کا جواں سالہ بیٹا نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ لوگوں نے جدوجہد کرکے نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی۔