بٹ خیلہ( نامہ نگار ) بٹ خیلہ میں زبانی تکرار سے نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے آ پس میں خالہ زاد ہیں۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات گٹ کو ٹو بٹ خیلہ میں دو رشتہ داروں وسیم ولد دولت خان اور صدیق اللہ ولد درویش کے درمیان عصر کو زبانی تکرار ہوئی، فریقین کے بڑوں نے معاملہ کو ختم کرانے کے لئے صدیق اللہ کو وسیم کے گھر لے جایا گیا جہاں اچانک فائرنگ شروع ہونے سے صدیق اللہ شدید زخمی ہوکر بعد ازاں دم توڑ گیا جبکہ اس دوران فائرنگ سے وسیم موقع پر جان بحق ہوگیا۔ ملاکنڈلیویز نے مقتول وسیم کی والدہ انجمن کی مدعیت میں شیر محمد، مسلم، ناصر، پسران عمر سید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔