بہاولپور+ گڑھ مہاراجہ (نامہ نگاران) بہاولپور انسدادِ دہشتگردی عدالت کی طرف سے تاوان کیلئے اغوا کے بعد 12سالہ بچے کو قتل کرنے پر ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق مقدمہ نمبر 96/17 زیردفعہ (اے) 365, 302, -Ata 7تھانہ سول لائن درج تھا۔ مقدمہ کے ملزمان کاشف اور ضمیر جنہوں نے بارہ سالہ بچے محمد عدیل کو برائے تاوان اغواء کیا اور بعد ازاں قتل کرنے کے بعد پھینک دیا، ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں چلتا رہا گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے دونوں ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت اور 2،2 لاکھ روپے جرمانہ کیا، مزید 5 لاکھ روپے ورثاء کو بھی ادا کرنے کا حکم سنایا۔گڑھ مہاراجہ کے تھانہ احمدپورسیال کے علاقہ پیر عبدالرحمن کے بیگ علی آمرانہ کی درخواست پر تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج احمدپور سیال کیپٹن (ر) محمد عامر حبیب نے ملزمان 4 بھائیوں ذوالفقار، غلام عباس، رب نواز اور ناصر کو تین تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ، 6لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر ایک ایک سال مزید قید بھگتنے کی سزا کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ ملزمان نے 17 اگست 2014 کو دن دیہاڑے محمد فاضل، محمد رمضان اور عالم خاتون بہن سمیت دو بھائیوں کو وار سوٹے کرکے قتل کر دیا تھا۔
بہاولپور: 12 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے 2 ملزموں کو چار، چار بار سزائے موت کا حکم
May 27, 2018