کراچی (وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہو گا ہم سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے‘ نعیم الحق نے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی‘ جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے‘ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے‘ اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔ صحافی نے سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں جس پر سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔