لاہور ( کامرس رپورٹر) چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور2020ء تک ٹیکس دہندگان کی تعداد 2 لاکھ کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3سال قبل پنجاب میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 8700 تھی جبکہ رواں مالی سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے اور 2020ء تک ٹیکس دہندگان کی تعداد 2 لاکھ کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3سال قبل پنجاب میں ٹیکس کی شرح 43 ارب روپے سالانہ تھی، رواں سال کے پہلے 10ماہ میں 86ارب 60کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا اور رواں ماہ ختم ہونے تک ٹیکس 100ارب روپے تک جمع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی شرح میں 40فیصد اضافہ ہوا،2 سال قبل 22ضلعوں میں 20سروسز کا سروے مکمل کروا لیا گیا ہے،کنسلٹنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے سروے مکمل کر لیا گیا ہے،بدقسمتی ہے کہ ملک میں ٹیکس کے بارے میں آج تک کوئی سروے ہی نہیں کروایا گیا۔
رواں مالی سال ٹیکس دہندگان کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا: راحیل صدیقی
May 27, 2018