کراچی (این این آئی)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا ضروری ہے۔ستر سال تک پاکستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کا جھکائو مغرب کی جانب رہا ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ چین کے علاوہ ترکی اور روس سے بھی تعلقات بڑھائے جائیں۔پاکستان اور روس کے مابین توانائی اور دیگر شعبوں میں دس ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے ہیں جس سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے اول نائب صدر سید مظہر علی ناصر، نائب صدر عاطف اکرام، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ماریہ سلطان نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے دوران روس کے تجارتی حکام اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے اور وقت کے ساتھ دوستی گہری ہوتی جائے گی۔اس فورم میں فرانس اور روس کے صدور، جاپان کے وزیر اعظم، چین کے نائب صدراور آئی ایم ایف کی سربراہ سمیت بہتر ممالک سے پندرہ ہزار افرادنے شرکت کی۔
بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ایف پی سی سی آئی
May 27, 2018