کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا میں بارشوں سے سینکڑوں غریب خاندانوں کے گھر مسمار اور بیسیوں مویشی ہلاک ہو گئے لیکن حکومت کی طرف سے ہنگامی فنڈز نہ ملنے سے ان لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں موجود فصلیں مکمل تباہ ہو گئیں۔ معیشت کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔