برسلز (نیٹ نیوز) یورپی یونین نے ترقی پذیر ممالک کے لئے فنڈز کے استعمال کے حوالے سے معاہدہ طے پانے کے باوجود ابھی پراجیکٹ کے فنڈز جاری نہیں کئے۔ ان ممالک نے بھی رابطہ کیا نہ کوئی حکمت عملی بنائی ہے۔ اس فہرست میں زیادہ تر ممالک وہ ہیں جو افریقی ہیں۔ ان کے شہریوں کو بنیادی تعلیم جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔