نیویارک (آن لائن) اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی خبروں پر برینٹ خام تیل 3 فیصد کم ہو کر 76 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 12 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے برینٹ خام تیل 2.63 فیصد سستا ہوگیا جس سے بریٹ خام تیل 2 ڈالر 7 سینٹس سستا ہوکر 76 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔ دوسری جانب سونے کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری کے سبب گزشتہ ہفتے کے مقابلے12 ڈالر مہنگا ہوکر 1303 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔