کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار کا اہتمام عمران شہید پارک نزد لانڈھی پولیس اسٹیشن لانڈھی نمبر 4 میں کیا گیا جس میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی‘ وائس چیئرمین افتخار رندھاوا‘ شبیر قائم خانی‘ فوزیہ قصوری و دیگر ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین‘ بچوں‘ بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی ہی اس الیکشن میں پورے سندھ سے الیکشن لڑے گی یہاں کے لوگ ہمارے کردار اور کام سے واقف ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی اور آئندہ وزیراعلیٰ سندھ پی ایس پی سے ہو گا۔
سند ھ کا آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہو گا‘ مصطفی کمال
May 27, 2018