رسالپور: دریائے کابل میں نہاتے 2دوست ڈوب گئے، نعشیں نکال لی گئیں

رسالپور (نامہ نگار) نظام پور کے رہائشی دو دوست زندگی بھر ساتھ دیتے دیتے موت کو بھی ایک ساتھ گلے لگا گئے۔ گزشتہ روز گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے دریا میں نہانے کے لئے گئے کارتوس خیرآباد نظام پور روڈ پرنہاتے ہوئے دریائے کابل کی خونی موجوں کی نذرہوگئے فضل شیر ولد مقرب عمر 24سال اور آفاق ولد کریم خان عمر 17سال گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے کارتوس خیرآباد نظام پور روڈ پرنہاتے ہوئے دریائے کابل کی خونی موجوں کی نذر ہوگئے خیرآباد پولیس نے نفری اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی نعشوں کو دریا سے ایک گھنٹہ کی تگ ودو کے بعد نکال لیا، علاقے میں سوگ کا سما ں ہے۔

ای پیپر دی نیشن