ممبئی (اے پی پی) گیارہویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل (آج) اتوار کو وینکھڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا، چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، حیدرآباد اور چنائی کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 9، 9 فتوحات کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہی تھیں، کوالیفائر ون میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تو چنائی نے حیدرآباد کو ہرا کر براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، کوالیفائر ٹو میں حیدرآباد نے کولکتہ نائٹ رائیدرز کو زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اب دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔