میچ فکسنگ الزامات، ورلڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے دو چینی کیوئسٹس کو معطل کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سابق ویلش پروفیشنل کیوئسٹ ڈیوڈ جان سمیت دو چینی کیوئسٹس یو ڈیلو اور کائو یوپنگ کو میچ فکسنگ الزامات کے باعث معطل کر دیا گیا۔ ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تینوں کیوئسٹس پر میچ فکسنگ کا الزام ہے، باڈی نے کیوئسٹس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں یہ کھلاڑی معطل رہیں گے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جیسن فرگوسن نے کہا کہ ہم نے کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے تینوں کیوئسٹس کو معطل کیا ہے تاہم کیوئسٹس ایسوسی ایشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن