عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنیوالے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں: عزیزالرحمن چن

لاہور (صباح نیوز) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبہ کو بھی چھیڑا جائے وہ کرپشن سے آلودہ نکلتا ہے پچھلے دس سالوں میں ن لیگ نے پنجاب میں ناکام منصوبہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ (ن) کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل نہیں ہو سکی۔ حکومت غریب کو سستی روٹی ،تعلیم، صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنا سکی۔ ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔ملک کے اہم مسائل دہشتگردی، کرپشن ،نااہلی اور غیر ملکی قرضے ہیں جن پر کوئی توجہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...