سوات (نامہ نگار) سوات کے علاقے مٹہ سین پوڑہ میں پیش امام کی رہائش گاہ پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سین پوڑہ میں دو فریقین کے مابین مسجد کے پیش امام کی رہائش گاہ پر زبانی تکرار نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، ایک فریق کی فائرنگ سے دوسرے فریق کے دو افراد نعمان اور امین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔بٹ خیلہ میں زبانی تکرار سے نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جا ں بحق ہو گئے۔ جان بحق ہونے والے آ پس میں خالہ زاد ہیں۔