ترنڈہ محمدپناہ‘ رحیم یار خان(نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) تیزرفتارلوڈکنٹینرسوتے ہوئے خانہ بدوشوں پر چڑھ دوڑا، تین بچوں سمیت ماں جاں بحق جبکہ شیرخوار بچہ معجزاتی طورپرمحفوظ، خانہ بدوشوں کے خیموں میں صف ماتم بچھ گیا، حادثہ ڈرائیورکی لاپرواہی اورتیزرفتاری کانتیجہ قرار، ڈرائیورکے خلاف تھانہ ترنڈہ محمدپناہ میں مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب رات ڈیڑھ بجے کے قریب ترنڈہ محمدپناہ بائی پاس کے قریب روڈ کنارے قائم خانہ بدوش محونیندتھے کہ اچانک لاہورسے کراچی جاتے ہوئے کنٹینرنمبرTMA422ڈرائیورسے بے قابوہوکر خیمہ پر جاگراجس کے نتیجہ میں2سالہ فاطمہ دخترعبدالخالق،5سالہ آمنہ دخترعبدالخالق،6سالہ حسن ولدعبدالخالق سمیت چاربچوں کی ماں 25سالہ شبانہ زوجہ عبدالخالق کنٹینرتلے دب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے اورماں کے ساتھ سویاہوا حسنین ولد عبدالخالق بعمری1سال معجزاتی طورپرمحفوظ رہاجسے زخمی حالت میں ریسکیوعملہ نے ابتدائی طبعی امدادمہیاکی جبکہ عبدالخالق زخمی ہوگیاجس کا بازوٹوٹ گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس اورریسکیو1122کی ٹیمیں بروقت موقع پرآگئیں اورکرین کی مددسے نعشیں کنٹینرکے نیچے سے نکالی گئیں زخمیوں اورنعشوں کوفوری طورپر ترنڈہ محمدپناہ ہسپتال منتقل کردیاگیا جس کے بعدپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم کنٹینرڈرائیورکے خلاف زیردفعہ 279,320,427اور337ز مقدمہ درج کرکے تلاش جاری کردی۔رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز شیخ واہن کے نزدیک تیزرفتار کار نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میںشیخ واہن کارہائشی 60سالہ غلام صابر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ، اسی طرح خان پور کے نزدیک 2موٹرسائیکلوں میں تصادم جس کے نتیجہ میںخان پورکارہائشی28سالہ صدیق احمد کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی کے سامنے محمد یونس ولد نجم حُسین موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122 نے لاش ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر منتقل کردی پولیس لاش ورثاء کے حوالے کردی اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
شجاع آباد(خبرنگار) سی پیک شجاع آبادانٹر چینچ پرگزشتہ سے پیوستہ رات کام کرتے ہوئے ڈمپر کی نیچے دب کر زخمی ہونیوالے مزید 2 مزدور جاں بحق ہو گئے پانچوںمزدروں کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کردی گئی جاںبحق ہونیوالے مزدوروں میں 18سالہ اکرم‘ 20سالہ اجمل‘25سالہ توقیر‘20سالہ وسیم‘ سہیل کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیاگیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونیوالے محمدآصف کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
رحیم یار خان کنٹینر جھونپڑیوں پر الٹ گیا، خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق
May 27, 2018