ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن، بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں: ڈی ایس پی ٹریفک قصور

قصور(نامہ نگار)ڈی ایس پی ٹریفک قصور ملک رئیس نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن گرائونڈ میں نئے لائسنس کے اجراء کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انچارج لائسنس برانچ محمد عنایت اللہ بھی موجود تھے ۔موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل نے تمام امیدواروں سے ٹریفک اشارے پوچھے اور کامیاب امیدواران سے گاڑی چلوا کر ٹیسٹ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...