نواز شریف، مریم نواز کی تقریروں سے سیاسی انتہا پسندی پھیل رہی ہے: ملک اقبال

May 27, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 137ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پرویز خٹک اور ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کواس کی وہ پہچان واپس دلوادی ہے جو ایک عرصہ سے گم ہوچکی تھی۔نوازشریف اور مریم نواز کی اشتعال انگیز تقریروں سے سیاسی انتہا پسندی پھیل رہی ہے ن لیگ کا انتہا پسندانہ رویہ سیاست میں زہر گھول رہا ہے ،نواز شریف ملکی قانون نہیں قدرت کی پکڑ میں آچکا ہے۔

مزیدخبریں