لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری اشتیاق نے چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزمان چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے پولیس نے 50ہزار روپے کی نقدی بھی ملزمان سے برآمد کی تھی۔ دوران تفتیش ملزموں نے اعتراف جرم بھی قبول کرچکے تھے ۔ پولیس نے عدالت سے ملزموں کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔