لندن (سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے لارڈز سٹیڈیم میں 5 منٹ قبل گھنٹیاںبجائیں۔ میچ شروع ہونے والا ہے جبکہ ’’ہوم آف کرکٹ‘‘ میں گھنٹی بجانا 2007ء کے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے۔ یہ گھنٹی لارڈز پویلین میں واقع باولرز بارز کے باہر واقع ہے۔وقار یونس پاکستان کے بہترین اور لیجنڈ باولرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے وسیم اکرم کے ساتھ مل کر طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔
وقار یونس بھی لارڈز سٹیڈیم کی گھنٹیاں بجانے والوں میں شامل
May 27, 2018