دو لڑکیوں کیساتھ شادی نہیں کر ر ہا، فٹبالر رونالڈینیو

May 27, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک )برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈینیو نے سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے اپنی دو گرل فرینڈز کے ساتھ شادی کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رونالڈینیو نے کہا کہ وہ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی نہیں کررہے ، اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈینیو جلد ہی اپنی دو گرل فرینڈز سے شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق 38 سالہ رونالڈینیو اپنی پہلی منگیتر پریسیلا کویلھو اور دوسری منگیتر پیٹریس سوز کے ساتھ ساحلی شہر ریو ڈی جینررو میں ایک عرصے سے رہ رہے ہیں۔برازیل میں کسی مرد کا دو خواتین کے ساتھ شادی کرنا قانوناً ممنوع ہے اور اس کی سزا 6 سال قید ہے۔ڈیلی میل کے مطابق رونالڈینیو اپنی شادی کو سرکاری طورپر رجسٹرڈ کرانے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون کی پکڑ میں نہ آسکیں۔

مزیدخبریں