قصور(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بتایا کہ سٹیویاایک کثیرالفوائدادویاتی پودہ ہے اس کے پتے چینی سے 10سے 15گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اسکا عرق چینی سے 200سے 300 گنا زیادہ میٹھاہوتاہے ‘سٹویا کے پتوں کو پراسیسنگ کے بعدکمرشل بنیادوں پر پاکستان کے مختلف سٹورپرساشے بناکر فراہم کیاجائے تاکہ چائے میں اس کا استعمال آسانی سے کیاجاسکے۔ ماہرین نے بتایا کہ اس سٹویا کی فی ایکڑ فصل سے پہلی کٹائی میں 18سے22من تک خشک پتے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔سٹویا کو کچن گارڈننگ کے طورپر اُگایاجاسکتاہے ‘ خون میں شوگر کی مقداراور بلڈپریشرکو کم کرتاہے‘سٹیویاکے گلائیکوسائیڈ سرطان کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں اس میں کیلشیم کی کافی مقدار ہونے کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشوونماکیلئے مفیدہے ۔سٹیویا کوکاشت کرنے کیلئے اس کی نرسری تیار کرنا پڑتی ہے ‘نرسری بیج قلم اورٹشوکلچر سے تیار کی جاسکتی ہے‘ بیج سے تیارکردہ پودے 2ماہ بعد جبکہ قلم اور ٹشوکلچر سے کاشت کردہ پودے 1ماہ بعد کھیت میں منتقل کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں کیونکہ سٹیویا کے بیج کے شرح اُگائوبہت کم ہوتاہے اسلئے قلم کے ذریعے اس کی افزائش کی جائے اس کے لئے پودے کا اوپروالا4انچ حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے کپ میں موجود مٹی میں لگا کر پانی کا چھڑکائوکریں۔
سٹیویا کا پو دہ خون میں شوگر کی مقداراور بلڈپریشرکو کم کرتاہے،زرعی ماہرین
May 27, 2018