راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن راولپنڈی کے دو حریف سیاستدان سینیٹر چوہدری تنویر خان اور سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی کے اولین اجلاس میں ایک چھت تلے جمع نہ ہوسکے جب چوہدری تنویر خان اجلاس میں شرکت کے لیے پنجاب ہاؤس راولپنڈی پہنچے تو حنیف عباسی ان سے پہلے اجلاس سے جاچکے تھے۔ کمیٹی کے ارکان اور دیگر شرکاء نے اس بات کو خاص طورپر محسوس کیا۔
شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کے دوارکان ایک چھت کے نیچے اکٹھے نہ ہوسکے
May 27, 2018