غیر ملکی ایجنٹوں اور سیاسی نابالغوں نے ماحول خراب کر دیا: مسلم لیگ ن

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیر اختر لنگاہ، سینئر رہنما ارشد بوٹا، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ منظور کھوسہ، سیکرٹری انفارمیشن ضلع ملتان مطیع الحسن بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گالیاں دینے والے وفاداریاں تبدیل کرنے والے کیا نیا پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو یہ لوگ لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ سیاست میں غیر ملکی ایجنٹوں اور سیاسی نابالغوں نے ماحول خراب کر دیا ہے۔ شریف لوگوں کو اپنا دامن بچانا مشکل ہو گیا۔ فوزیہ قصوری جیسی شریف خاتون نے پارٹی چھوڑ دی۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین دست و گریباں ہو گئے۔ مسلم لیگ ن نے فاٹا کو کے پی کے میں شامل کر کے پرانا سرداری نظام ختم کر دیا جبکہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ کے پی کے میں 90 دن میں کرپشن ختم کر دیں گے اب 100 دن کا نیا فراڈ آ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیاستدانوں نے جھوٹ بولنے کیلئے پھر نئے پروگرام ترتیب دے لئے ہیں انشا اللہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کیلئے خدمت کا رزلٹ لوگ پرچی پر شیر پر مہر لگا کر دیںگے۔ مشکل وقت میں جو لوگ میاں برادران کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن