لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے آل رائونڈرعماد وسیم نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھا لیکن اگر میچ فٹ نہ ہوتا تو آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ون ڈے انٹرنیشنل کیسے کھیل لیتا؟ اپنی فٹنس میں بہتری لانے کے لیے تمام تر کوشش کرتاآیا ہوں۔ ٹیم کے کیمپ سے پہلے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کر رہے تھے۔ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے اور آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے تو پوری ٹیم نروس نہیں ہے بلکہ ْپرجوش ہے۔ دونوں میں بہت واضح فرق ہوتا ہے۔ جب وہ نئی گیند سے بائولنگ کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ بیٹسمین کو آؤٹ کریں۔ کپتان اور کوچ کا جو پلان ہوتا ہے اسی کے مطابق گیند کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ کبھی بھی اپنے انفرادی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلتے۔ عماد وسیم ٹی ٹونٹی میں سات اور ون ڈے انٹرنیشنل میں چار مرتبہ اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ان کے ہاتھوں پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہونے والوں میں ہاشم آملہ، ایرون فنچ، الیکس ہیلز، اینجلو میتھیوز اور اوئن مورگن بھی شامل ہیں۔