مکہ المکرمہ(اّے پی پی) مکہ المکرمہ میں رمضان کے آخری عشرے کیلئے فضائی نگرانی کے عمل کو بڑھا دیا گیا۔سعودی جنرل ایوی ایشن کمانڈ کے مطابق مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فضائی نگرانی بڑھاتے ہوئے مرکزی گزرگاہوں پر ٹریفک کی آمدورفت پر نظر رکھنے کیساتھ تمام گورنمنٹ سیکٹرز کو لاجسٹک سپورٹس مہیا کی جائیگی۔ اور ایئر ریسکیو اور ایئر اویکیشن آپریشنز ہر وقت تیار رکھے جائیں گے۔