قاہرہ(اے پی پی) مصر میں درجہ حرارت 45 اور بعض مقامات پر 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامناہے۔جزیرہ العرب سے آنیوالی گرمی کی لہر اور سوڈان کی طرف سے ہوا کے دبائو میں کمی کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کے بعد مصر کے بیشتر شہروں کے ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔