منیلا(آئی این پی/شنہوا)منیلا کے ساحلی صوبے سولو کے قصبے میں سرکاری فورسز اور انتہا پسندوں کے درمیان لڑائی میں 8 افراد ہلاک اور14زخمی ہوگئے ۔فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی ایک کمپنی ایک علاقے میں کام کر رہی تھی کہ ابوسیاف گروپ کے 30افراد نے حملہ کردیا ۔فریقین کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈیڑھ سالہ اور ایک 12سالہ لڑکا بھی جاں بحق ہوگیا ۔یاد رہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقے میں سرکاری فوج اور ابوسیاف گروپ کے جنگجوئوں کے درمیان اکثر فائرنگ ہوتی رہتی ہے ۔