مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوچکی، ابھی مزید تضادات سامنے آئیں گے: صمصام بخاری

May 27, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ شہباز شریف کو اپنے اثاثوں میں ایک ہزار فیصد اضافے کا جواب دینا ہوگا نواز لیگ کے سربراہ لندن میں میڈیا کے سامنے جگ ہنسائی کا باعث بنے اورانہیں سیاسی مقاصد کیلئے رمضان کا تقدس پامال کرنا مہنگا پڑا۔ نواز لیگ انتشار کا شکار ہو چکی ہے اور اس میں مزید تضادات سامنے آئینگے۔ ان کی تمام'' کاروائیوں '' کا مقصد عدالت سے راہ فرار اختیار کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ نوا ز لیگ مختلف بیانات دے آکر ''گڈ کاپ اور بیڈ کاپ'' کا کھیل رہی ہے اور'' مدعی سست اور گواہ چست ''کے مصداق پھرتیا ں دکھائی جا رہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے سبکی اٹھا رہے ہیں اور نواز لیگ کے دونوں بڑے دھڑے کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ صمصام بخاری نے کہاکہ اقتدار اور مال بچانے کے علاوہ شریف برادران کا کوئی مقصد نہیں اور اپوزیشن عوام کیلئے نہیں لوٹ مار بچانے کیلئے سڑکوں پر آنا چاہتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کرپشن کیلئے ''زیرو ٹالرنس '' پالیسی جاری رہے گی اور ملکی معیشت میں مثبت اشارے ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ نئی معاشی ٹیم بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں میں جعلی اکانومی کھڑی کی گئی۔

مزیدخبریں