مٹھی (این این آئی) تھرپارکر میں مٹھی کے سول ہسپتال میں مزید5بچے انتقال کرگئے جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ہوئیں ۔ انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ ، 3 ماہ17 روزہیں جن میں2 نومولود بھی شامل تھے۔ مٹھی میں رواں سال انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 334 ہو گئی۔
تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید 5 بچے جاں بحق‘ رواں ماہ ہلاکتیں 58 ہوگئیں
May 27, 2019