ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے امسال عمرہ کے 7,463,259 ویزے جاری کیئے جن میں سے 6,964,943 معتمرین سعودی عرب آچکے، امسال عمرہ کے لئے آنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی معتمرین کی رہی ۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے جانب سے بیان کے مطابق اسوقت 925,246 معتمرین سعودی عرب میں موجود ہیں ۔جن میں سے 679,929 مکہ المکرمہ میں اور 245,317 مدینہ منورہ میں ہیں،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امسال اب تک عمرہ کے کل 7,463,259 ویزے جاری کئے گئے۔ سب سے زیادہ عمرہ زائرین( 1,530,855) پاکستان سے پہنچے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا(934,827) اور تیسرے نمبر پر بھارت کے(635,675) معتمرین ہیں۔