اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا سعودی سفیر سے امداد مانگنا نامنا سب ہے۔ علی محمد خان کو اپنے لیٹر پیڈ پر سعودی سفیر سے امداد نہیں مانگنی چاہئے تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر یہ کام کر سکتے تھے یہ ایک غیرمناسب رویہ ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں سیاسی طور پر مزید شعور کی ضرورت ہے۔ جتنے بھی دوست ممالک ہیں یہ ہمارے بھائی ضرور ہیں لیکن ہمیں قوم کی خود داری کو گروی نہیں رکھنا چاہئے۔