ٹوکیو(این این آئی، اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ4 روزہ جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ۔ہانیڈا ہوائی اڈے پر مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے جاپانی وزیر خارجہ تارو کانو موجود تھے۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے لیے تجارت اور شمالی کوریا اہم ترین موضوعات ہیں۔ پیر کو وہ پہلے سربراہ مملکت کے طور پر جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیتو سے ملے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے شنیزوآبے کے ہمراہ گالف کھیلی اور سومو ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلوان کو ٹرافی دی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر دیوار بنانے پر عارضی روک لگانے والے وفاقی جج کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سابق صدر براک اوباما کی جانب سے مقرر کیا گیا ایک اور کارکن کہا ہے ہم اس کے خلاف فوری اپیل کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کسانوں کے لئے 16ارب امریکی ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ یہ امریکی کسان امریکہ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔